۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|زمین سے پیدا ہونے والی غذاؤں میں حفظان صحت کے اصولوں کی مراعات ضروری ہے۔زمین کے وسائل سے استفادہ کرنا تمام انسانوں کا حق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ ﴿بقره، 168)

ترجمہ: اے انسانو! زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ۔ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ بلاشبہ وہ تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ زمین کی پیداوار سے کھانا اور استفادہ کرنا جائز ہے اور اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے تاکید فرمائی ہے.
2️⃣ زمینی پیداوار سے استفادہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حلال اور اچھی چیز کا انتخاب کیا جائے.
3️⃣ زمین سے پیدا ہونے والی غذاؤں میں حفظان صحت کے اصولوں کی مراعات ضروری ہے.
4️⃣ زمین کے وسائل سے استفادہ کرنا تمام انسانوں کا حق ہے.
5️⃣ انسان بے بنیاد اور بے ہودہ بہانوں کی بناء پر زمین کی نعمتوں سے خود کو محروم نہ کریں.
6️⃣ شیطان کی پیروی سے اجتناب ضروری ہے.
7️⃣ شیطان مکار، فریب کار اور دغاباز ہے جبکہ انسان اس کے اثرات کو قبول کرنے والا ہے.
8️⃣ شیطان انسان کو مرحلہ بہ مرحلہ، قدم بہ قدم زوال اور انحراف کی طرف کھینچ کر لے جا رہا ہے.
9️⃣ انسان کو منحرف کرنے کے لیے شیطان مختلف حربے استعمال کرتا ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .