۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|ہواؤں کا چلنا اور ان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کی رحمت آفرینی کے دلائل میں سے ہے۔آسمان و زمین کے مابین بادل اللہ تعالیٰ کے تسخیر شدہ اور فرمانبردار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنزَلَ اللَّـهُ مِنَ السَّمَاءِ مِن مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴿بقرہ، 164﴾

ترجمہ: بے شک آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش میں اور رات دن کی آمد و رفت (الٹ پھیر) میں اور ان کشتیوں میں جو لوگوں کو نفع پہنچانے والی چیزیں لے کر سمندر میں چلتی ہیں اور (بارش کے) اس پانی میں جسے خدا نے آسمان (بلندی) سے برسایا اور پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کے بے جان (بے کار) ہو جانے کے بعد جاندار بنا دیا (سرسبز و شاداب بنا دیا) اور اس میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے (جانور) پھیلا دیئے۔ اور ہواؤں کی گردش (ہیر پھیر) میں اور ان بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان مسخر کرکے (تابع فرمان بنا کے) رکھے گئے ہیں۔ (ان سب باتوں میں) خدا کے وجود اور اس کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل و خرد سے کام لیتے ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ عالم ہستی کا بنانے والا خدائے واحد و یکتا ہے.
2️⃣ آسمانوں اور زمین کی خلقت میں توحید کی نشانیاں اور علائم ہیں اور یہ تخلیقات اللہ تعالیٰ کی رحمانیت و رحیمیت کی دلیل ہے.
3️⃣ شب و روز کا آنا جانا توحید کے دلائل میں سے ہے.
4️⃣ انسانوں کے فائدے اور منافع کے لیے سمندر میں کشتی کی حرکت اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کی انتہائی وسیع رحمت کے دلائل میں سے ہے.
5️⃣ عالم ہستی کے تمام تر افعال اور انفعالات حتیٰ انسانی ایجادات بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں.
6️⃣ زمین پر موجود پانی کا منبع اور سرچشمہ آسمان ہے.
7️⃣ بارش زمین پر زندگی اور متحرک مخلوقات کی پیدائش کا سبب ہے.
8️⃣ ہواؤں کا چلنا اور ان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کی رحمت آفرینی کے دلائل میں سے ہے.
9️⃣ آسمان و زمین کے مابین بادل اللہ تعالیٰ کے تسخیر شدہ اور فرمانبردار ہیں.
🔟 جہان خلقت کی کیفیت ایک ہی خالق کی حکایت کرتی ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .