۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دینی علماء کے لیے یہ خطرہ موجود ہے کہ وہ آسمانی کتابوں کے حقائق اور احکام الہٰی پر پردہ ڈالنے کے گناہ میں ملوث اور آلودہ ہو جائیں۔علماءِ دین اور آسمانی کتب سے آگاہ لوگوں کے لیے دنیا کی طرف لپکنا بہت بڑا خطرہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللَّـهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۙ أُولَـٰئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلَّا النَّارَ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّـهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿بقرہ، 174﴾

ترجمہ: بالتحقیق جو لوگ کتابِ خدا میں سے ان باتوں کو چھپاتے ہیں جو خدا نے نازل کی ہیں اور ان کے عوض تھوڑی سی قیمت وصول کرتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کے سوا کچھ بھی نہیں بھر رہے ہیں قیامت کے دن وہ توجہ ربانی سے اس قدر محروم ہوں گے کہ خدائے تعالیٰ ان سے بات تک نہیں کرے گا۔ اور نہ ہی انہیں (گناہوں کی کثافت سے) پاک کرے گا۔ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ ان احکام و معارف کو چھپانا جن کو اللہ تعالیٰ نے نازل اور آسمانی کتب میں بیان فرمایا ہے گناہان کبیرہ میں سے ہے.
2️⃣ دین فروشی اور اس کے مقابل متاعِ دنیا کسب کرنا گناہان کبیرہ میں سے ہے.
3️⃣ علماء دین اور آسمانی کتب سے آگاہ انسانوں کی ذمہ داری ہے کہ الہٰی احکام و معارف کو بیان کریں.
4️⃣ دینی علماء کے لیے یہ خطرہ موجود ہے کہ وہ آسمانی کتابوں کے حقائق اور احکام الہٰی پر پردہ ڈالنے کے گناہ میں ملوث اور آلودہ ہو جائیں.
5️⃣ علماء دین اور آسمانی کتب سے آگاہ لوگوں کے لیے دنیا کی طرف لپکنا بہت بڑا خطرہ ہے.
6️⃣ تمام تر دنیاوی فوائد اور منافع سے زیادہ قابل قدر اور باعظمت آسمانی کتابوں کے معارف و حقائق ہیں.
7️⃣ دیندار اور ذمہ دار علماء تزکیہ الہٰی کی نعمت سے بہرہ مند ہوں گے اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان سے ہمکلام ہوں گے.
8️⃣ آمدنی کو ناجائز راستوں سے کمانا حرام اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کا باعث ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .