۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
عطر قرآن

حوزہ|دین فروش اور آسمانی کتابوں کے احکام و معارف کو چھپانے والے ضلالت و گمراہی کا شکار اور ہدایت سے دور لوگ ہیں۔ایسے لوگ مغفرتِ الہٰی سے محروم اور آتشِ جہنم میں مبتلا ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ ﴿بقرہ، 175﴾

ترجمہ: یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے عوض گمراہی اور بخشش کے عوض عذاب کو خرید لیا۔ یہ کس قدر صبر کرنے والے ہیں دوزخ پر.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ دین فروش اور آسمانی کتابوں کے احکام و معارف کو چھپانے والے ضلالت و گمراہی کا شکار اور ہدایت سے دور لوگ ہیں.
2️⃣ ایسے لوگ مغفرتِ الہٰی سے محروم اور آتشِ جہنم میں مبتلا ہوں گے.
3️⃣ آتشِ جہنم طاقت فرسا اور ناقابل برداشت ہے.
4️⃣ آتشِ جہنم کو برداشت کرنے کا گمان اور اس کے مقابل لاپرواہ ہونا بہت ہی عجیب اور نامعقول امر ہے.
5️⃣ بے دین اور غیر ذمہ دار علماء اللہ تعالیٰ کی مغفرت سے محروم ہوں گے اور آتشِ جہنم میں مبتلا ہوں گے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .