۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ| اسلامی معاشرے میں قصاص کا قانون ایک لازم الاجراء قانون ہے۔قصاص کا قانون کسی خاص فرد یا گروہ سے مخصوص نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿بقرہ، 178﴾

ترجمہ: اے ایمان والو! ان کے بارے میں جو (ناحق قتل کر دیئے گئے ہوں) تم پر قصاص (خون کا بدلہ خون) لکھ دیا گیا ہے یعنی آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت۔ ہاں جس (قاتل) کے لیے اس کے (ایمانی) بھائی (مقتول کے ولی) کی جانب سے کچھ (قصاص) معاف کر دیا جائے تو اس (معاف کرنے والے) کو (چاہیے کہ) نیکی کا اتباع کرے (خون بہا کا مطالبہ کرنے میں سختی نہ کرے) اور (جسے معاف کیا گیا ہے اسے بھی چاہیے کہ) خوش اسلوبی کے ساتھ (خون بہا) ادا کرے۔ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رعایت و رحمت (اور آسانی و مہربانی) ہے۔ پس اس کے بعد بھی جو زیادتی کرے تو اس کیلئے دردناک عذاب ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اسلامی معاشرے میں قصاص کا قانون ایک لازم الاجراء قانون ہے.
2️⃣ قصاص کا قانون کسی خاص فرد یا گروہ سے مخصوص نہیں ہے.
3️⃣ اسلامی معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ قانون قصاص کو جاری کرے.
4️⃣ آزاد انسان کے مقابل آزاد اور غلام کے مقابل غلام کا قصاص ہوتا ہے.
5️⃣ عورت کے مقابل عورت کا قصاص ہوتا ہے.
6️⃣ مقتول کے ورثاء قاتل کو قصاص سے معاف کر سکتے ہیں.
7️⃣ قصاص قابل معافی حق ہے نہ ایسا حکم جو ساقط نہیں ہو سکتا.
8️⃣ حق قصاص مقتول کے ورثاء میں سے کسی ایک کے معاف کر دینے سے بھی ساقط ہو جاتا ہے.
9️⃣ مقتول کے وارث کے لیے بہتر ہے کہ قاتل کو معاف کر دے اور اپنے حق سے درگزر کرے.
🔟 انتقام پر قدرت و صلاحیت رکھتے ہوئے معاف کرنے کی بہت قدر و قیمت ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .