۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|لوگوں کو اقدام قتل سے روکنے کے لیے قصاص ایک اہم اور بنیادی عامل ہے۔خالص عقل سے بہرہ مند افراد قصاص کے فلسفہ کو درک کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿بقرہ، 179﴾

ترجمہ: اے صاحبانِ عقل! تمہارے لئے قصاص یعنی جان کے بدلے جان والے قانون میں زندگی ہے تاکہ تم (خون ریزی سے) بچتے رہو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قانون قصاص اور اس کا اجراء اسلامی معاشرے کی زندگی کا باعث ہے.
2️⃣ لوگوں کو اقدام قتل سے روکنے کے لیے قصاص ایک اہم اور بنیادی عامل ہے.
3️⃣ خالص عقل سے بہرہ مند افراد قصاص کے فلسفہ کو درک کرنے کی توانائی رکھتے ہیں.
4️⃣ معاشرتی مصلحتیں انفرادی مصلحت پر فوقیت رکھتی ہیں.
5️⃣ حق قصاص سے درگزر اور معاف کرنا اس وقت اہمیت رکھتا ہے جب معاشرے سے قانون قصاص کی حکمت ختم ہو کر نہ رہ جائے.
6️⃣ اصل قانون قصاص ہے اور معاف کرنا اس کی ضمنی شق ہے.
7️⃣ انسان کی دنیوی زندگی کی قدر و قیمت تقویٰ اختیار کرنے سے ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .