۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہlہر مسلمان کو چاہیے کہ سال میں ایک ماہ روزے رکھے۔ وجوب روزہ کے اہداف میں سے ایک ہدف عظمت الہیٰ کی طرف توجہ اور اس کی بزرگی کو بیان کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّـهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿بقرہ، 185﴾

ترجمہ: ماہ رمضان وہ (مقدس) مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں راہنمائی اور حق و باطل میں امتیاز کی کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جو اس (مہینہ) میں (وطن میں) حاضر ہو (یا جو اسے پائے) تو وہ روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اتنے ہی روزے کسی اور وقت میں (رکھے)۔ اللہ تمہاری آسانی و آسائش چاہتا ہے تمہاری تنگی و سختی نہیں چاہتا اور یہ بھی (چاہتا ہے) کہ تم (روزوں کی) تعداد مکمل کرو۔ اور اس (احسان) پر کہ اس نے تمہیں سیدھا راستہ دکھایا تم اس کی کبریائی و بڑائی کا اظہار کرو۔ تاکہ تم شکر گزار (بندے) بن جاؤ.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس کو روزے رکھنے کے لیے معین کیا گیا.
2️⃣ ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا.
3️⃣ روزہ اور قرآن مجید کا آپس میں گہرا ربط ہے.
4️⃣ ماہ رمضان ایک باعظمت مہینہ اور ایک خاص تقدس کا حامل ہے.
5️⃣ قرآن کریم ہدایت کرنے والی اور سب انسانوں کے لیے ایک راہنما کتاب ہے.
6️⃣ قرآن مجید کی ہدایت کے مختلف مراحل اور درجات ہیں.
7️⃣ حق و باطل کے درمیان فرق کا میزان حاصل کرنے کے لیے قرآن مجید میں واضح دلائل اور راہنمائی موجود ہیں.
8️⃣ جو شخص ماہ رمضان میں مریض ہو یا مسافر اس پر روزوں کی قضا واجب ہے.
9️⃣ روزہ ایک منظم عبادت ہے لیکن اس عبادت میں جھکاؤ اور نرمی ہے.
🔟 روزے کے عدم وجوب میں فقط مسافرت کا ارادہ کافی نہیں ہے.
1️⃣1️⃣ روزہ انسان کے لیے آسان اور راحت والی زندگی کے حصول اور دنیا و آخرت میں مشکلات سے رہائی کا سبب ہے.
2️⃣1️⃣ ہر مسلمان کو چاہیے کہ سال میں ایک ماہ روزے رکھے.
3️⃣1️⃣ وجوب روزہ کے اہداف میں سے ایک ہدف عظمت الہیٰ کی طرف توجہ اور اس کی بزرگی کو بیان کرنا ہے.
4️⃣1️⃣ روزہ بارگاہ ایزدی میں شکر ادا کرنے کے لیے زمین کو ہموار کرتا ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .