۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|نیکی تقوی اختیار کرنے اور گناہوں سے اجتناب کرنے سے ہے۔انسان کی حقیقت اور ماہیت کو بنانے والا انسان کا کردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ ۗ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـٰكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَىٰ ۗ وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿بقرہ، 189﴾

ترجمہ: (اے رسول ص) لوگ آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ وہ گھٹے بڑھتے کیوں ہیں؟) کہہ دیجئے کہ یہ لوگوں کے (دنیوی معاملات) کی تاریخیں اور حج کے لئے اوقات مقرر کرنے کا ذریعہ ہیں اور یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کہ تم گھروں میں پچھواڑے کی طرف سے (پھاند کر) آؤ۔ بلکہ نیکی تو یہ ہے کہ (آدمی غلط کاری سے) پرہیزگاری اختیار کرے۔ اور گھروں میں ان کے دروازوں سے داخل ہوا کرو۔ اور خدا سے ڈرو (اس کے قہر و غضب سے بچو) تاکہ تم فلاح پاؤ.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ چاند کی خلقت اور اس کی مختلف صورتوں کو وجود میں لانا فطری کیلنڈر کی ایجاد ہے.
2️⃣ چاند کی مختلف صورتوں میں ظاہر ہونے کے فوائد میں سے موسم کی شناخت اور حج کے وقت کی معرفت ہے.
3️⃣ حج خاص وقت اور خاص مہینے کی عبادت ہے.
4️⃣ حج بہت قدر و منزلت والی عبادت اور دین کے عملی ارکان میں سے ہے.
5️⃣ زمانہ جاہلیت کے لوگوں کی رسومات میں سے تھا کہ گھروں میں اصلی دروازوں سے داخل ہونے کی بجائے گھروں کے پیچھے سے آتے تھے اور ان کا یہ عمل آداب حج میں سے تھا.
6️⃣ حاجیوں کا گھروں کے پیچھے سے داخل ہونا نہ تو حج کے آداب میں سے ہے اور نہ حاجیوں کے لئے اچھا عمل ہے.
7️⃣ اسلام زمانہ جاہلیت کی خرافات اور بری رسومات سے برسر پیکار رہا ہے.
8️⃣ نیکی تقوی اختیار کرنے اور گناہوں سے اجتناب کرنے سے ہے.
9️⃣ انسان کی حقیقت اور ماہیت کو بنانے والا انسان کا کردار ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .