۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|شرعی فرائض اگر طاقت فرسا ہوں تو انسان پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ وہ لوگ جو انتہائی مشقت کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے ان پر فدیہ دینا واجب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۚ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ ۖ فَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ ۚ وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿بقرہ، 184﴾

ترجمہ: یہ گنتی کے چند دن ہیں (اس کے باوجود) اگر تم میں سے کوئی شخص بیمار ہو جائے یا سفر میں ہو۔ تو اتنے ہی دن اور دنوں میں پورے کرے۔ اور جو اپنی پوری طاقت صرف کرکے بمشکل روزہ رکھ سکتے ہوں تو وہ فی روزہ ایک مسکین کی خوراک فدیہ ادا کریں۔ اور جو اپنی مرضی سے کچھ (زیادہ) بھلائی کرے تو وہ اس کیلئے بہتر ہے اور اگر تم (فدیہ دینے کی بجائے) روزہ رکھو تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے۔ اگر تم علم و واقفیت رکھتے ہو..

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ روزہ رکھنے کے اوقات دن ہیں نہ کہ راتیں.
2️⃣ ماہ مبارک رمضان میں مسافر اور مریض پر روزہ رکھنا جائز نہیں ہے.
3️⃣ جو شخص ماہ مبارک رمضان میں مسافر یا مریض ہو اس پر ماہ رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے.
4️⃣ ماہ رمضان کے روزوں کی قضا کسی خاص وقت کے ساتھ مشروط نہیں.
5️⃣ جن افراد کے لیے ماہ رمضان کا روزہ رکھنا مشقت کا باعث ہو یا ان کے لیے طاقت فرسا ہو ان پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے.
6️⃣ شرعی فرائض اگر طاقت فرسا ہوں تو انسان پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے.
7️⃣ وہ لوگ جو انتہائی مشقت کی وجہ سے روزہ نہیں رکھتے ان پر فدیہ دینا واجب ہے.
8️⃣ جو لوگ انتہائی مشقت کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے ان پر ہر روزے کا فدیہ یا کفارہ جو ایک وقت کا کھانا ہے جو ان کو چاہیے مسکین کو ادا کریں.
9️⃣ دین کے احکام و قوانین بنانے میں مساکین اور حاجت مندوں کی طرف توجہ دی گئی ہے.
🔟 دینی فرائض کو اگر رغبت اور تمایل سے انجام دیا جائے تو اس کے بہت اچھے نتائج نکلتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .