۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|رضائے الہی اور استحکام نفس کے لئے بغیر ریاکاری، بغیر احسان جتائے اور تکلیف پہنچائے جو انفاق کیا جائے اس کے بڑے فوائد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَن تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ لَهُ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَأَصَابَهُ الْكِبَرُ وَلَهُ ذُرِّيَّةٌ ضُعَفَاءُ فَأَصَابَهَا إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّـهُ لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ ﴿بقرہ، 266﴾

ترجمہ: تم میں سے کوئی بھی یہ بات پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں، انگوروں کا ہرا بھرا گھنا باغ ہو جس کے نیچے نہریں جاری ہوں اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل اور میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا گھیر لے۔ جبکہ اس کی (چھوٹی چھوٹی) کمزور و ناتواں اولاد ہو اور اچانک اس (باغ) کو ایک ایسا بگولہ اپنی لپیٹ میں لے لے جس میں آگ ہو جس سے وہ باغ جل کر رہ جائے۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ احسان جتانے، تکلیف پہنچانے اور ریاکاری کرنے سے انفاق اکارت ہو جاتا ہے یوں کہ نہ تو انفاق شدہ واپس ملتا ہے اور نہ اس کی برکات بندے تک پہنچتی ہیں.
2️⃣ رضائے الہی اور استحکام نفس کے لئے بغیر ریاکاری، بغیر احسان جتائے اور تکلیف پہنچائے جو انفاق کیا جائے اس کے بڑے فوائد ہیں.
3️⃣ انسان اپنے اچھے اعمال اور ان کے نتائج سے بہرہ مند اور مستفید ہونے کو پسند کرتا ہے.
4️⃣ روزِ قیامت انسان کو انفاق اور اچھے اعمال کی اشد ضرورت.
5️⃣ انسان کی تربیت اور اسے احکام دین اور دینی قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کے لئے اچھے اور بُرے اعمال کے نتائج سے آگاہ کرنا قرآن کریم کی روش ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .