۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|معاشرہ ميں لوگوں كے ساتھ اچھى گفتگو كرنا اور ان كے رازوں پر پردہ ڈالنا قدر و قيمت ركھتا ہے۔ انسان كى شخصيت كى حفاظت اور نگہدارى اسلام كى بنيادى قدروں ميں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قَوْلٌ مَّعْرُوفٌ وَمَغْفِرَةٌ خَيْرٌ مِّن صَدَقَةٍ يَتْبَعُهَا أَذًى وَاللَّـهُ غَنِيٌّ حَلِيمٌ ﴿بقرہ، 263﴾

ترجمہ: (سائل کو) اچھائی سے جواب دینا اور بخش دینا اس صدقہ و خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد (سائل کو) ایذا پہنچائی جائے۔ اور اللہ بے نیاز ہے اور بڑا بردبار ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اچھى بات اور عفو و درگذر اس عطيے يا ہديے سے بہتر ہے جس كے پيچھے اذيت ہو۔
2️⃣ نيازمندوں كے ساتھ رفتار و گفتار ميں حسن سلوك كى ضرورت۔
3️⃣ نيازمندوں كى ضرورت كى پردہ پوشى ضرورى اور ان كى خطا سے عفو و درگذر لازمى ہے۔
4️⃣ معاشرہ ميں لوگوں كے ساتھ اچھى گفتگو كرنا اور ان كے رازوں پر پردہ ڈالنا قدر و قيمت ركھتا ہے۔
5️⃣ انسان كى شخصيت كى حفاظت اور نگہدارى اسلام كى بنيادى قدروں ميں سے ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .