۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|كائنات كے سب امور خداوند عالم كى تدبير سے چلتے ہيں۔كفر و ظلم حق كو قبول كرنے اور اس كے روشن دلائل كے سامنے سر تسليم خم كرنے ميں ركاوٹ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِي حَاجَّ إِبْرَاهِيمَ فِي رَبِّهِ أَنْ آتَاهُ اللَّـهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّيَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أُحْيِي وَأُمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَإِنَّ اللَّـهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وَاللَّـهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿بقرہ، 258﴾

ترجمہ: کیا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا (اس کے حال پر غور نہیں کیا) جس نے جناب ابراہیم سے ان کے پروردگار کے بارے میں صرف اس بنا پر بحث و تکرار کی تھی کہ خدا نے اسے سلطنت دے رکھی تھی۔ جب ابراہیم نے کہا تھا کہ میرا پروردگار وہ ہے جو جلاتا بھی ہے اور مارتا بھی ہے۔ اس (شخص) نے کہا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں (اس پر) ابراہیم نے کہا میرا خدا سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو اسے مغرب سے نکال۔ اس پر کافر مبہوت (ہکا بکا) ہوگیا۔ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا (ان کو منزل مقصود تک نہیں پہنچاتا)۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالى كى طرف سے نمرود اور حضرت ابراہيم (ع) كے مباحثے اور مناظرے ميں غور كرنے كى دعوت۔
2️⃣ قدرتمندی، خدا كى ربوبيت كے مقابلے ميں كفر و سركشى كا پيش خيمہ ہے۔
3️⃣ نمرود، راہ ہدايت سے منحرف ہونے والوں، ولايت الہى سے محروم ہونے والوں، نور سے ظلمت كى طرف جانے والوں اور آتش جہنم ميں ہميشہ رہنے والوں كا ايك نمونہ۔
4️⃣ كائنات كے سب امور خداوند عالم كى تدبير سے چلتے ہيں۔
5️⃣ كفر و ظلم حق كو قبول كرنے اور اس كے روشن دلائل كے سامنے سر تسليم خم كرنے ميں ركاوٹ ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .