۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قرآن مجید میں بیان کی گئی داستانیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ماضی میں گزرے ہوئے لوگوں کی داستانیں بیان کرنا پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
تِلْكَ آيَاتُ اللَّـهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۚ وَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ ﴿بقرہ، 252﴾

ترجمہ: یہ آیاتِ الٰہیہ (قدرتِ خدا کی نشانیاں) ہیں جنہیں ہم سچائی کے ساتھ بیان کرتے ہیں اور بے شک و شبہ آپ رسولوں میں سے ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ ظلم و ناانصافی کو روکنا اور روئے زمین پر انسانوں کے فتنہ و فساد کو خود انہیں میں سے ایک دوسرے کے ذریعے قلع قمع کرنا اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے.
2️⃣ قرآن مجید میں بیان کی گئی داستانیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں.
3️⃣ ماضی میں گزرے ہوئے لوگوں کی داستانیں بیان کرنا پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری ہے.
4️⃣ گذشتہ اقوام کی صحیح تاریخ کا بیان ہونا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقانیت کی دلیل ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .