۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ| علم و حکمت، الہی حکمرانوں کی دو نمایاں خصوصیات۔ کسی شخص کو کوئی ذمہ داری سونپنے سے پہلے اس کی صلاحیت کا یقین کرنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

فَهَزَمُوهُم بِإِذْنِ اللَّـهِ وَقَتَلَ دَاوُودُ جَالُوتَ وَآتَاهُ اللَّـهُ الْمُلْكَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَهُ مِمَّا يَشَاءُ ۗ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّـهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْأَرْضُ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْعَالَمِينَ ﴿بقرہ، 251﴾

ترجمہ: پس ان لوگوں نے خدا کے حکم سے ان لوگوں (دشمنوں) کو شکست دے دی۔ اور داؤد (ع) نے جالوت کو قتل کر دیا۔ اور خدا نے انہیں سلطنت و حکمت عطا فرمائی۔ اور جس جس چیز کا چاہا علم عطا فرمایا۔ اور اگر خدا ایک گروہ کا دوسرے گروہ کے ذریعہ سے دفاع نہ کرے تو زمین تباہ و برباد ہو جائے۔ مگر خدا تمام جہانوں پر بڑا لطف و کرم کرنے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ صبر و استقامت، ثابت قدمی اور نصرت الہی دشمن کے خلاف کامیابی کے عوامل میں سے ہیں.

2️⃣ حق کے محاذ پر لڑنے والوں کی کامیابی میں دعا کا کردار.

3️⃣ حرکت اور عملی اقدام، دعا اور اس کی قبولیت کا پیش خیمہ ہے.

4️⃣ حضرت طالوت علیہ السلام کی فوج کی دعا سپاہ جالوت کی شکست و ریخت اور ہزیمت پر منتج ہوئی.

5️⃣ کامیابی و ناکامی پر اذنِ الہی کی حاکمیت.

6️⃣ حضرت داؤد علیہ السلام کو علم و حکمت اور حکومت و سلطنت اللہ تعالیٰ نے عطا کی.

7️⃣ علم و حکمت، الہی حکمرانوں کی دو نمایاں خصوصیات.

8️⃣ کسی شخص کو کوئی ذمہ داری سونپنے سے پہلے اس کی صلاحیت کا یقین کرنا ضروری ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .