۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|بعض انبياء علیہم السلام كى نبوت صرف كسى خاص معاشرے كے لئے تھي۔ صندوق (تابوت) كا بنى اسرائيل كے پاس لوٹ آنا طالوت علیہ السلام كى حكمرانى كى علامت تھي۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّهُمْ إِنَّ آيَةَ مُلْكِهِ أَن يَأْتِيَكُمُ التَّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّةٌ مِّمَّا تَرَكَ آلُ مُوسَىٰ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿بقرہ، 248﴾

ترجمہ: اور ان کے نبی نے ان سے یہ بھی کہا کہ اس کے بادشاہ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آ جائے گا۔ جس میں تمہارے پروردگار کی جانب سے سکون کا سامان ہو گا اور موسیٰ (ع) و ہارون (ع) کے خاندان کے بچے کچے تبرکات و متروکات بھی اور اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے اس میں بے شک تمہارے لئے (خدا کی قدرت کی) بڑی نشانی ہے۔ اگر تم ایماندار ہو۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ بعض انبياء علیہم السلام كى نبوت صرف كسى خاص معاشرے كے لئے تھي۔
2️⃣ صندوق (تابوت) كا بنى اسرائيل كے پاس لوٹ آنا طالوت علیہ السلام كى حكمرانى كى علامت تھي۔
3️⃣ بنى اسرائيل كى طرف اس صندوق كو اٹھا كے لانے والے فرشتے تھے۔
4️⃣ تسلى خاطر، آدمى كو مشكلات و حوادث ميں استقامت بخشتى ہے۔
5️⃣ انبياء علیہم السلام كے باقی ماندہ آثار كى نگہداشت اور ان كى عزت و تكريم قابل تحسين ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .