۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انسان کا علم الٰہی پر ایمان رکھنا اور اس کی طرف متوجہ رہنا اسے راہ خدا میں جنگ کی ترغیب دلاتا ہے۔خدا کی راہ میں جہاد سے فرار کرنے والوں اور جہاد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خدا نے خبردار کیا ہے اور ڈرایا دھمکایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿بقرہ، ٢٤٤﴾
ترجمہ: اور خدا کی راہ میں جنگ کرو اور خوب جانتے رہو کہ خدا (سب کچھ) سننے اور جاننے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ خدا کی راہ میں جنگ، زندگی کی نعمت کا شکرانہ ہے.
2️⃣ کسی بھی عمل کی قدر و قیمت تب ہوتی ہے جب وہ اللہ کی راہ میں ہو.
3️⃣ انسان کا علم الٰہی پر ایمان رکھنا اور اس کی طرف متوجہ رہنا اسے راہ خدا میں جنگ کی ترغیب دلاتا ہے.
4️⃣ خدا کی راہ میں جہاد سے فرار کرنے والوں اور جہاد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خدا نے خبردار کیا ہے اور ڈرایا دھمکایا ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .