۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قلبى تصديق كے علاوہ خداوند متعال پر ايمان اور طاغوت كے كفر كا زبانى اعلان بھى ضرورى ہے.كافروں كے نظريات اور اعمال كى بنياديں كھوكھلى اور متزلزل ہيں.

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِن بِاللَّـهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انفِصَامَ لَهَا وَاللَّـهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿بقرہ، 256﴾

ترجمہ: دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں ہے۔ ہدایت گمراہی سے الگ واضح ہو چکی ہے۔ اب جو شخص طاغوت (شیطان اور ہر باطل قوت) کا انکار کرے اور خدا پر ایمان لائے اس نے یقینا مضبوط رسی تھام لی ہے۔ جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں ہے۔ اور خدا (سب کچھ) سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ دين قبول كرنے كے سلسلے ميں كوئي جبر نہيں ہے۔
2️⃣ عقيدے اور ہدف ميں جبر ممكن نہيں ہے۔
3️⃣ رشد و ہدايت اور كفر و ضلالت كى راہيں واضح اور روشن ہيں۔
4️⃣ اسلام دليل و منطق كا دين ہے نہ اجبار و اكراہ كا۔
5️⃣ اسلام راہ ہدايت كو واضح كركے انسان كو انتخاب كے دوراہے پر لاكھڑا كرتاہے۔
6️⃣ قلبى تصديق كے علاوہ خداوند متعال پر ايمان اور طاغوت كے كفر كا زبانى اعلان بھى ضرورى ہے۔
7️⃣ كافروں كے نظريات اور اعمال كى بنياديں كھوكھلى اور متزلزل ہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .