۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|خدا كى جانب سے عملى نمونوں كا پيش كيا جانا، اثبات حق اور ہدايت الہى كا ايك طريقہ ہے۔حضرت ابراہيم علیہ السلام نے جن چار پرندوں كا انتخاب كيا وہ مور، مرغ، كبوتر اور كوا تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَىٰ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِن قَالَ بَلَىٰ وَلَـٰكِن لِّيَطْمَئِنَّ قَلْبِي قَالَ فَخُذْ أَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَىٰ كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعْيًا وَاعْلَمْ أَنَّ اللَّـهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿بقرہ، 260﴾

ترجمہ: (اے رسول (ص)) وہ واقعہ یاد کرو۔ جب ابراہیم (ع) نے کہا: اے پروردگار! مجھے دکھلا کہ تو مُردوں کو کیوں کر زندہ کرتا ہے؟ خدا نے فرمایا: کیا تمہارا (اس پر) ایمان نہیں ہے؟ کہا: کیوں نہیں؟ (ایمان تو ہے) مگر چاہتا ہوں کہ (آنکھوں سے دیکھوں) تاکہ (دل) کو اطمینان ہو جائے (اور اسے قرار آئے) فرمایا: چار پرندے لو۔ اور انہیں اپنے پاس اکٹھا کرو اور اپنے سے مانوس بناؤ۔ پھر (انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے) ہر پہاڑ پر ایک ٹکڑا رکھ دو۔ پھر انہیں آواز دو۔ تو وہ دوڑتے ہوئے تمہارے پاس آئیں گے اور خوب جان لو کہ خدا زبردست اور حکمت والا ہے

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالى نے مردوں كو زندہ كرنے كى كيفيت دكھا كر ابراہيم علیہ السلام كو نور كى طرف ہدايت كى۔
2️⃣ حضرت ابراہيم علیہ السلام كے قصّے اور پرندوں كے زندہ ہونے كى ياد دہانى، مردوں كو زندہ كرنے پر اللہ تعالى كى قدرت كے بارے ميں اطمينان كا باعث ہے۔
3️⃣ حقائق و معارف دينى تک پہنچنے كيلئے تحقيق و جستجو كى قدر و قيمت۔
4️⃣ حسى مشاہدات شناخت كا ايك ذريعہ ہیں۔
5️⃣ اللہ تعالی نے حضرت ابراہيم علیہ السلام كو حكم ديا كہ چار پرندوں كو پكڑ كر انہيں ذبح كريں پھر ان كے گوشت كو ٹكڑے ٹكڑے كركے آپس ميں ملا ديں پھر يہ ٹكڑے پہاڑ وں پر بكھير ديں اس كے بعد انہيں اپنى طرف بلائيں تا كہ وہ زندہ ہوكر تيز رفتارى كے ساتھ آپ کی طرف آئيں۔
6️⃣ حضرت ابراہيم علیہ السلام كے بلانے كے بعد پرندوں كا آپ علیہ السلام كى طرف پلٹ كرآنا۔
7️⃣ اللہ تعالى نے اپنے بعض خاص بندوں كوولايت تكوينى عطا كر ركھى ہے۔
8️⃣ خدا كى جانب سے عملى نمونوں كا پيش كيا جانا، اثبات حق اور ہدايت الہى كا ايك طريقہ ہے۔
9️⃣ حضرت ابراہيم علیہ السلام نے جن چار پرندوں كا انتخاب كيا وہ مور، مرغ، كبوتر اور كوا تھے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .