۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|انفاق، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی تب حاصل ہوتی ہے جب اس کے لئے جدوجہد اور کوشش کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَّيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَـٰكِنَّ اللَّـهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ ۗ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلِأَنفُسِكُمْ ۚ وَمَا تُنفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّـهِ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ ﴿بقرہ، 272﴾

ترجمہ: (اے رسول!) ان لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچانے کی آپ پر ذمہ داری نہیں ہے (تمہارا فرض صرف راستہ دکھانا ہے)۔ اللہ جسے چاہتا ہے منزل مقصود تک پہنچاتا ہے اور تم جو کچھ مال خرچ کرتے ہو۔ تو وہ تمہارے اپنے (فائدہ) کے لئے ہے اور تم جو بھی خرچ کرتے ہو وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے کرتے ہو۔ اور تم جو مال و دولت خیرات میں دوگے۔ وہ پورا پورا تمہیں ادا کر دیا جائے گا اور تم پر ہرگز ظلم نہیں کیا جائے گا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ انسانوں کا ہدایت پانا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذمہ داری سے باہر ہے اور صرف مشیّت الہیٰ کا مرہون منت ہے.
2️⃣ بعض مسلمانوں کے احسان، اذیت و آزار اور ریا پر مبنی انفاق کی وجہ سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پریشانی اور اضطراب کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا ان کی دلجوئی کرنا.
3️⃣ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتہائی خواہش کہ لوگ ہدایت پا جائیں اور اس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھرپور کوششیں.
4️⃣ ہر اچھی چیز سے انفاق کرنا خود انفاق کرنے والے کے فائدے میں ہے.
5️⃣ دین و مذہب کو مدّنظر رکھے بغیر بے نواؤں کی حاجت روائی کرنا اسلام کا بنیادی اصول ہے.
6️⃣ انفاق، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے.
7️⃣ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی تب حاصل ہوتی ہے جب اس کے لئے جدوجہد اور کوشش کی جائے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .