۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|سود خور اپنی سعادت اور خوشبختی کے لئے غلط راستے کا انتخاب کرتا ہے۔ سود خوروں کی نظر میں خرید و فروش اور سود کے ایک جیسا ہونے کا غلط تصور ان کے سود خور ہونے کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا ۗ وَأَحَلَّ اللَّـهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا ۚ فَمَن جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَانتَهَىٰ فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّـهِ ۖ وَمَنْ عَادَ فَأُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿بقرہ، 275﴾

ترجمہ: اور جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قیامت کے دن) نہیں کھڑے ہوں گے مگر اس شخص کی طرح جسے شیطان نے اپنے آسیب سے مخبوط الحواس بنا دیا ہو۔ (جس سے وہ پہچانے جائیں گے کہ وہ سود خور ہیں)۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ قائل ہیں کہ تجارت بھی تو سود کی مانند ہے۔ حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام کیا ہے۔ پس جس شخص کے پاس اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت آئی اور وہ (سود خوری سے) باز آگیا۔ تو جو پہلے ہو چکا وہ اس کا ہے اس کا معاملہ خدا کے حوالے ہے اور جو (ممانعت کے بعد) پھر ایسا کرے تو ایسے لوگ جہنمی ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ سود خور شیطان زدہ لوگوں کی طرح بدحال، دیوانے اور اضطراب کا شکار ہوتے ہیں.
2️⃣ سودی اقتصادی نظام معاشرے کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے.
3️⃣ سود خوری معاشرے کے اقتصادی نظام کے بگاڑ اور درہم برہم ہونے کا سبب بنتی ہے.
4️⃣ نفسیاتی اور روحی اضطراب میں شیطان کی دخل اندازی.
5️⃣ سود خور اپنی سعادت اور خوشبختی کے لئے غلط راستے کا انتخاب کرتا ہے.
6️⃣ سود خوروں کی نظر میں خرید و فروش اور سود کے ایک جیسا ہونے کا غلط تصور ان کے سود خور ہونے کی وجہ سے ہے.
7️⃣ سود خوروں کے لئے اس وقت سود کھانا حلال تھا جب تک ان کے پاس اس کی حرمت کا حکم نہیں پہنچا تھا.
8️⃣ بروز محشر سود خور دیوانوں کی طرح محشور ہو گا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .