۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قیامت کی طرف توجہ انسان کو برے اعمال سے روکتا اور نیک اعمال کی ترغیب دلاتی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّـهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿بقرہ، 281﴾

ترجمہ: اور اس دن (کی سزا اور رسوائی) سے ڈرو۔ جس دن اللہ کی طرف پلٹائے جاؤگے اور پھر جس شخص نے جو کچھ (نیکی یا بدی) کمائی ہوگی۔ وہ (اس کا بدلہ) اسے پورا پورا دیا جائے گا۔ اور (ان کی حق تلفی کرکے) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قیامت، انسان کا اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹنے کا دن ہے.
2️⃣ انسان کی ابتدا اور انتہا اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس ہے.
3️⃣ انسان کے دنیوی اعمال باقی رہیں گے اور ناقابل فنا ہیں.
4️⃣ قیامت کی طرف توجہ انسان کو برے اعمال سے روکتا اور نیک اعمال کی ترغیب دلاتی ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .