۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ابن حسن املوی واعظ

حوزہ/ ریاست مدینہ سے مراد ، ہر عاشق رسول ص کے ذہن میں یہ تصور پیدا ہوتا ہے کہ مدینہ کی وہ الہی حکومت جسے پیغبر اسلام نے مدینہ میں قائم فرمائی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف محقق و اہل قلم مولانا ابن حسن املوی واعظ مدینہ منورہ سے عمرہ و زیارتی سفر کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ سے مراد ، ہر عاشق رسول ص کے ذہن میں یہ تصور پیدا ہوتا ہے کہ مدینہ کی وہ الہی حکومت جسے پیغبر اسلام نے مدینہ میں قائم فرمائی تھی۔

تاریخ گواہ ہے کہ ریاست مدینہ کا سب سے پہلا اور اہم کارنامہ تعمیر مسجد تھا یعنی سب سے پہلے مسجد قبا کی تعمیر کی گئی تھی۔اس کا واضح مطلب ہے کہ ریاست مدینہ کا اولین مقصد و ہدف مساجد تعمر کرنا نہ کہ مسجد وں کو مسمارومنہدم کرنا۔

مدینہ محمد و آل محمد درود و سلام اور مصائب وآلام کا تاریخی شہر ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ

ہم مکہ مکرمہ سے عمرہ مفردہ کی ادائیگی کے بعد30/جنوری کو بذریعہ بس ریاست مدینہ کی زیارت کے لئے روانہ ہوئے۔اورقریب 8 گھنٹہ کی مسافت طے کرکے رات میں وارد مدینہ ہوئے۔

مہدی ٹورس اینڈ ٹراولس کی جانب سے معین خادم الزائرین حجۃ الاسلام مولانا منور عباس کمیلی کی رہنمائی میں سب سے پہلے جنت البقیع اور روضۃ الرسوم کی زیارت کی گئی۔وہیں ائمہ بقیع کی منہدم قبروں کی زیارت کرکےگریہ وبکاء کا سلسلہ جو شروع ہو اتو آخری دن کا جاری رہا۔محمد وآل محمد علیہم السلام پر گزرے مصائب وآلام کو یا د کرکے ہر زائر گریہ کنان واشکبار تھا۔اور درج ذیل زیارتوں نے گریہ وبکاء میں مزید تقویت بخشی تھی۔

مدینہ محمد و آل محمد درود و سلام اور مصائب وآلام کا تاریخی شہر ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ

بیت الاحزان۔سبایا(جس مقام پر کربلا سے لٹاہوا قافلہ آکر ٹہرا تھا)۔بیت اصحاب۔(سلمان،عبداللہ ابن مسعود،ابوذر غفاری)۔بئر الغرس (جس کنویں کے پانی سے رسولخدا ص کو غسل دیا گیا تھا)۔بیت الشرف(چوتھے امام ع

35سال یہاں رہے)۔دستر خوان امام حسن علیہ السلام۔باغ سلمان فارسی۔معجزہ جناب سیدہ ،یہودہ کی لڑکی کی شای کا واقعہ۔مقام بداعہ۔مقام انصار۔بیت فاطمہ بنت اسد۔مسجد شجرہ۔مسجدقبا۔مسجد ذوالقبلتین۔سبع مساجد۔میدان خندق۔جنگ احزاب۔میدان احد۔مسجد ثنایا۔مسجد اسراحہ۔

ان کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر اور اطراف کی زیارتیں شامل ہیں۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے صدقہ میں عمرہ وزیارت کے آداب و احکام بخیر خوبی انجام پائے۔اللہ شرف قبولیت بخشے۔آمین۔

مدینہ محمد و آل محمد درود و سلام اور مصائب وآلام کا تاریخی شہر ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ

البتہ مکہ سے مدینہ آنے بہت سے زارئرین سردی گھانسی کی شکایت ضرور ہوئی ان شاءاللہ اس میں کوئی راز خداوندی ہوگا۔کیونکہ دونوں شہروں کا موس بالکل الگ الگ تھا مکہ میں نہ ٹھنڈی نہ گرمی بہت خوشگوار موسم رہا۔البتہ مدینہ میں شدید سرد موسم جیسے یوپی کی تھنڈی۔

یہاں بھی مہدی ٹورس اینڈ ٹراولس کے آرگنائزر ابوذ او قنبر سید کا انتظام قابل تحسین ہے۔

مدینہ محمد و آل محمد درود و سلام اور مصائب وآلام کا تاریخی شہر ہے: مولانا ابن حسن املوی واعظ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .