سوال:مرد کا عورت کے جیسا بننا اور عورت کا مرد کے جیسا بننا کیسا ہے؟
جواب:مرد کا عورت کے جیسا بننا اور عورت کا مرد کے جیسا بننا احتیاط لازم کی بنا پر حرام ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی صورت اور حلیہ اختیار کرنا اور مرد کا عورت کے لباس اور عورت کا مردوں والے لباس پہننا ہے۔