سوال:شریعت کی نگاہ میں سود کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:سود کھانا چاہے لین دین میں ہو یا قرض میں، حرام ہے اور جس طرح سود کھانا حرام ہے اسی طرح سود لینا ، سود دینا اور سود پر مشتمل معاملہ کا جاری کرنا بھی حرام ہے بلکہ ایسے معاملہ کو لکھنا یا اس پر گواہ بننا بھی حرام ہے۔