۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مئات المستوطنين يقتحمون المسجد الاقصى بذريعة "عيد الاسابيع"

حوزہ/ فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق صیہونی حکومت نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے پہنچےسینکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق صیہونی حکومت نے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے پہنچےسینکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی افواج نے شہر قدس کے زیتونہ، بیت اللحم اور قلندیہ کے علاقوں میں فوجیوں کو بڑھا دیا ہے اور نماز جمعہ ادا کرنے کے ارادے سے جانے والے سینکڑوں نمازیوں کو یہ بہانہ بنا کر واپس بھیج دیا اور داخل نہیں ہونے دیا کہ ان کے پاس ضروری پرمٹ اور اجازت نامہ نہیں ہے۔

قابض صہیونی افواج نے الیلدہ قدیم اور مسجد اقصیٰ کی گلیوں میں ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا، وہاں کے لوگ تقریباً چھ ماہ سے شدید محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو قابض صہیونی افواج نے شہر قدس کے گرد ایک حلقہ بنا دیا اور پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں پر چوکیاں بنا دیں، قابض صہیونی پولیس نے سخت اقدامات کرتے ہوئے تین ہزار کے قریب فوجیوں کو شہر قدس میں تعینات کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو صہیونی فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود 80 ہزار فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز مسجد الاقصیٰ میں ادا کی تھی، مسجد اقصیٰ کے امام نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا تھا کہ ہم مسجد اقصیٰ پر کوئی سمجھوتہ اور معاملہ نہیں کر سکتے اور اس کی مٹی کا ایک ذرہ بھی کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .