منگل 16 اپریل 2024 - 01:15
"آپریشن سچا وعدہ‘" ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر نے کہا کہ ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔ لہٰذا اب پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دیکھ کر ہمت پکڑیں اور دین اسلام کی بالادستی کیلئے قدم بڑھائیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل کے خلاف ایران کے آپریشن ’’سچاوعدہ‘‘ کی کامیابی پر ایرانی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر عالم کفر کو للکارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ دشمن تعداد میں کتنا ہی بڑا کیوں نہ قوت ایمانی سے اُس کا منہ توڑا جاسکتا ہے۔ ایرانی قیادت نے امریکہ کی ناجائز اولاد کو اپنے قدموں تلے روند کر اپنی صلاحیت، ہمت اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیا ہے۔ لہٰذا اب پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک کیلئے لازم ہوچکا ہے کہ وہ ایران کو دیکھ کر ہمت پکڑیں اور دین اسلام کی بالادستی کیلئے قدم بڑھائیں ۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل سمیت تمام امن کے ٹھیکیدار اسرائیلی بدمعاشی کے ذمہ دار ہیں مگر اب مسلم اُمہ کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔ پاکستانی قوم 34 ہزار شہید فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام پر خوش بھی ہیں اور ایران سے اظہار یکجہتی بھی کررہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha