۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دهه پایانی ماه صفر

حوزہ / آستان قدس رضوی کے حوزوی روابط اور ثقافتی امور کے ڈائریکٹر نے کہا: امام رضا (ع) اپنی شہادت کے وقت تک اپنے زائر کی خدمت اور مہمان نوازی کا خاص خیال رکھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی کے حوزوی روابط اور ثقافتی امور کے ڈائریکٹر حجت‌ الاسلام عباس فرازی‌ نیا نے مسجد کی فعال خواتین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا: امام رضا (ع) اپنی شہادت کے وقت تک اپنے زائر کی خدمت اور مہمان نوازی کا خاص خیال رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا: خواجہ اباصلت سے منقول ہے کہ امام رضا علیہ‌السلام نے مشہد کے باسیوں سے کہا کہ جو لوگ ان کی شہادت کے بعد ان کے مزار کی زیارت کے لیے آئیں، تو وہ لوگ ان کی رہنمائی اور مہمان نوازی کریں۔

حجت الاسلام عباس فرازی‌نیا نے مسجد کی فعال خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آپ خانہ داری اور گھر کے ماحول کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ مسجد میں دینی اور ثقافتی لحاظ سے بھی فعال خاتون کے طور پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام رضا علیہ‌السلام کے جوار میں بسنے والے لوگ پورا سال زائرین کی فکر میں رہتے ہیں، لیکن خاص طور پر دہہ کرامت اور صفر کے آخری عشرے میں ہر لحظہ اسی فکر میں رہتے ہیں کہ وہ کس طرح امام رضا علیہ‌السلام کے زائر کی بہترین انداز سے خدمت کر سکتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے ڈائریکٹر نے کہا: اگر ہم امام رضا علیہ‌السلام کے خادم اور ہم محلہ ہیں، تو امام کی پہلی توقع ہم سے یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں اللہ کی بندگی کو نمایاں کریں اور خود واجبات اور مستحبات کی ادائیگی کے بارے میں حساس ہوں تاکہ دوسرے لوگ بھی ہم سے سیکھیں۔

حجت الاسلام فرازی‌نیا نے کہا: امام رضا علیہ‌السلام اپنی امامت کے بعد 17 سال مدینہ اور 3 سال ایران کے علاقہ خراسان میں رہے۔ امام علیہ‌السلام کا مدینہ سے مرو تک کا سفر 6 ماہ تک محیط رہا اور جب امام علیہ‌السلام "اروندرود" (ایران، عراق اور سعودی عرب کی سرحد) سے شلمچہ کی سرزمین پر پہنچے تو فرمایا: "یہ علاقہ ایک وقت ہمارے عشق سے لبریز بعض جوانوں کی شہادت گاہ بنے گا۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .