حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لایحضرہ الفقیه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ:
مَن سَعى لِمَريضٍ في حاجَةٍ قَضاها أولَم يَقضِها خَرَجَ مِن ذُنوبِهِ كَيَومٍ وَلَدَتْهُ اُمُّهُ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جس نے بیمار کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی۔ چاہے وہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں کامیاب ہو یا نہ ہو وہ اس دن کی طرح اپنے گناہوں سے پاک ہو جائے گا جس دن وہ اپنی ماں کے پیٹ سے باہر آیا تھا۔
من لایحضرہ الفقیه، ج 4، ص 16