۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امیرالمؤمنين امام علی علیه السلام نے ایک روایت میں ایک فارمولا بیان فرمایا ہے جس سے  انسان کی قدر و قیمت بڑھ جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب " مشكاة الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنين عليه السلام:

يا مُؤمِنُ، إنَّ هذَا العِلمَ وَالأَدَبَ ثَمَنُ نَفسِكَ فَاجتَهِد في تَعَلُّمِهِما فَما يَزيدُ مِن عِلمِكَ وأدَبِكَ يَزيدُ في ثَمَنِكَ وقَدرِكَ؛ فَإِنَّ بِالعِلمِ تَهتَدي إلى رَبِّكَ وبِالأَدَبِ تُحسِنُ خِدمَةَ رَبِّكَ وبِأَدَبِ الخِدمَةِ يَستَوجِبُ العَبدُ وَلايَتَهُ وقُربَهُ، فَاقبَلِ النَّصيحَةَ كَي تَنجُوَ مِنَ العَذابِ

امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

اے مؤمن! یہ علم وادب تمہاری جان کی قیمت ہے پس انہیں سیکھنے کی کوشش کر اور جس قدر تمہارے علم وادب میں اضافہ ہوگا اتنا ہی تمہاری قدر وقیمت میں اضافہ ہوگا۔ تم علم و دانش کے ذریعہ اپنے پروردگار کو پا لو گے اور ادب کے ذریعے اپنے پروردگار کی بہترین خدمت کرو گے اور خدمت کےآداب کے ذریعے بندہ اپنے پروردگار کی ولایت اور قرب کا مستحق قرار پاتا ہے۔ پس اس نصیحت کو قبول کر تاکہ عذاب سے نجات پا لے۔

مشكاة الانوار، ص 239، ح 689

تبصرہ ارسال

You are replying to: .