۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں شیعیان اہل بیت (ع) کے متعلق قابل غور نکات بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارلانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا علیه السلام:

نَحْنُ نُورٌ لِمَنْ تَبِعَنَا وَ هُدًى لِمَنِ اِهْتَدَى بِنَا وَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مِنَّا فَلَيْسَ مِنَ اَلْإِسْلاَمِ فِي شَيْءٍ بِنَا فَتَحَ اَللَّهُ اَلدِّينَ وَ بِنَا يَخْتِمُهُ وَ بِنَا أَطْعَمَكُمْ عُشْبَ اَلْأَرْضِ وَ بِنَا أَنْزَلَ اَللَّهُ قَطْرَ اَلسَّمَاءِ وَ بِنَا آمَنَكُمُ اَللَّهُ مِنَ اَلْغَرَقِ فِي بَحْرِكُمْ وَ مِنَ اَلْخَسْفِ فِي بَرِّكُمْ وَ بِنَا نَفَعَكُمُ اَللَّهُ فِي حَيَاتِكُمْ وَ فِي قُبُورِكُمْ وَ فِي مَحْشَرِكُمْ وَ عِنْدَ اَلصِّرَاطِ وَ عِنْدَ اَلْمِيزَانِ وَ عِنْدَ دُخُولِكُمُ اَلْجِنَانَ

امام رضا علیه السلام نے فرمایا:

ہم اپنے پیروکاروں کےلیے نور اور رہنمائی چاہنے والوں کے لیے رہنما ہیں۔ جو ہم میں سے نہیں ہوگا اسے اسلام سے کچھ نہیں ملے گا۔ ہمارے وسیلے سے خدا نے دین پھیلایا اور ہمارے ذریعے ہی ختم کرے گا، ہمارے واسطے سے خدا وند متعال نے زمیں کی سبزیاں تمہارا رزق بنائیں اور ہمارے وسیلے سے خدا نے آسمان سے بارش کو نازل فرمایا اور ہمارے واسطے سے خدا نے تمہیں سمندر میں غرق ہونے سے بچایا اور بیابان میں زمین کو اندر دھنس جانے سے محفوظ رکھا اور ہمارے واسطے سے خدا نے تمہاری زندگی، قبر، محشر پل صراط، میزان اور بہشت میں داخل ہونے کے وقت فائدہ پہنچایا۔

بحار الانوار، جلد 26، صفحہ 241

تبصرہ ارسال

You are replying to: .