جمعرات 16 جنوری 2025 - 13:39
شعر| مدحتِ  زینب (س) میں آخر کیا لکھوں کیسے لکھوں؟

حوزہ/جناب ثانی زہراء زینب سلام اللہ علیہا کے یومِ وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی شان میں شاعر اہل بیت جناب نجیب کے اشعار پیش خدمت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

ارضِ دل کو آنسوؤں سے اپنی نم رکھے ہوئے
خیمہ افکار کے باہر قدم رکھے ہوئے

مدحتِ زینب میں آخر کیا لکھوں کیسے لکھوں؟
سوچتا ہوں سامنے کاغذ قلم رکھے ہوئے

بھائی کی الفت، وفاداری، حیا اور آگھی
اک بہن تھی کربلا میں سب بھم رکھے ہوئے

ابن مرجانہ کی سطوت شام میں دکھتی نہیں
بنت ِحیدر اب بھی ہے اپنا بھرم رکھے ہوئے

چل دیا سوئے جناں میں لیکے کشکولِ ثنا
رہ گئے سلطان و حاکم جامِ جم رکھے ہوئے

یوں نہیں ہوتا غمِ دنیا سے بے کل میں نجیب
دل میں ہوں میں کربلا والوں کا غم رکھے ہوئے

از قلم: نجیب الحسن زیدی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha