پیر 27 جنوری 2025 - 21:07
حق کی پاسداری اور باطل کا مقابلہ، حضرت ابوطالب (ع) کی تعلیمات میں سے ہیں

حوزہ/ محترمہ ہناء مدنی نے حضرت ابوطالب (ع) کی دشمنان اسلام کے خلاف ثابت قدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے واقعات کی درست تحلیل اور اہل بیت (ع) کی ثقافت کو فروغ دے کر دشمنوں کے حملوں کا مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد کی استاد محترمہ ہناء مدنی نے حضرت ابوطالب (ع) کی خصوصیات کو اسلام کی حمایت اور مشکلات کے خلاف ثابت قدمی کے ایک نمایاں نمونے کے طور پر پیش کیا۔

انہوں نے کہا: حضرت ابوطالب (ع) نے پیغمبر اسلام (ص) کی حمایت اور مشکل اوقات میں ثابت قدمی کے ذریعہ دین کی حفاظت میں ایک منفرد کردار ادا کیا۔

جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد کی استاد نے کہا: حضرت ابوطالب (ع) کی تعلیمات، دورِ غیبت میں مسلمانوں کے لیے راہنما اصول ثابت ہو سکتی ہیں۔

محترمہ ہناء مدنی نے کہا: امام زمانہ (عج) کے دورِ غیبت میں، حضرت ابوطالب (ع) کی سیرت پر عمل کرنا ہمیں آج کے دینی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha