جمعہ 7 فروری 2025 - 17:00
سیستان و بلوچستان میں عالم دین پر تکفیری دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ

حوزہ/ سیستان و بلوچستان کے ضلع خاش کی افتخار آباد بستی میں تبلیغی خدمات اور امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے عالم دین حجت الاسلام غلامرضا بیزوالی، تکفیری اور مخالف عناصر کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے ضلع خاش کی افتخار آباد بستی میں تبلیغی خدمات اور امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے عالم دین حجت الاسلام غلامرضا بیزوالی، تکفیری اور مخالف عناصر کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق، حجت الاسلام غلام رضا بیزوالی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

حوزہ علمیہ کے نمائندے حجت‌ الاسلام والمسلمین سپاسی آشتیانی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے شیعہ اور سنی وحدت کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ تاہم، سیستان و بلوچستان کے عوام بیدار ہیں اور ان مذموم سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حجت الاسلام غلام رضا بیزوالی کو زاہدان کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے علاج و معالجے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha