اتوار 2 مارچ 2025 - 12:08
غزہ پر صیہونی ٹینکوں اور ڈرونز کے حملے

حوزہ/ بین الاقوامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض صیہونی فوج کے ڈرونز اور ٹینکوں نے شمالی اور جنوبی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المنار چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنگ بندی کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرقی علاقوں القرارہ اور عبسان پر شدید گولہ باری کی۔ اسی دوران، اسرائیلی ڈرونز نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون کے مشرقی حصے میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب یکم مارچ کو غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہو چکا تھا، اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات تاحال شروع نہیں ہوئے۔

ادھر، صہیونی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ دوسرے مرحلے کے جنگ بندی منصوبے پر متفق ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ جنگ، عسکری قیادت اور صہیونی مذاکراتی ٹیم کی چار گھنٹے طویل سیکیورٹی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔

وٹکوف کے منصوبے کے مطابق، رمضان المبارک اور یہودی تہوار فصح کے دوران جنگ بندی برقرار رہے گی، اور اس کے بدلے میں پہلے روز ہی صہیونی قیدیوں میں سے نصف افراد (زندہ یا مردہ) رہا کر دیے جائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha