منگل 22 اپریل 2025 - 00:58
تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

حوزہ / تل ابیب کے مرکز میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، کہ چاہے وہ جنگ کے خاتمے کی قیمت پر کیوں نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عبرانی اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے لکھا کہ ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کے وسط میں واقع گروگانوں کے نام سے مشہور میدان میں اجتماع کیا، جن میں اسرائیلی جنگی قیدیوں کے سیکڑوں اہل خانہ بھی شامل تھے۔

اسی دوران، بنیامین نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک بار پھر تاکید کی کہ وہ کسی بھی صورت 19 ماہ سے جاری جنگ کو ختم نہیں کریں گے تا وقتیکہ "حماس کی تمام شہری و عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔"

ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے لبنان اور شام کی حاکمیت کی خلاف ورزی کو بھی "امنیتی علاقوں" کے طور پر ذکر کیا۔

دوسری جانب، حماس کے رہنما خلیل الحیا نے جمعرات کی شب اعلان کیا کہ وہ ایک جامع مذاکراتی پیکج کے آغاز کے لیے تیار ہیں جس میں تمام قیدیوں کی رہائی، طے شدہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کے تبادلے، جنگ کا خاتمہ، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا، تعمیر نو کا آغاز اور غزہ کی ناکہ بندی کا معطل کیا جانا شامل ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha