منگل 22 اپریل 2025 - 10:26
مصر اور سعودی عرب کی غزہ کے باشندوں کے جبری نقل مکانی کی مخالفت

حوزہ/ مصر اور سعودی عرب کی سیاسی مشاورتی کمیٹی نے منگل کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کسی بھی طرح کے جبری نقل مکانی کی مخالفت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر اور سعودی عرب کی سیاسی مشاورتی کمیٹی نے منگل کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کسی بھی طرح کے جبری نقل مکانی کی مخالفت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا: "مصر اور سعودی عرب دو ریاستی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور غزہ یا ویسٹ بینک بشمول مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، خواہ یہ عارضی ہو یا مستقل، جبری ہو یا رضاکارانہ۔"

دونوں ممالک نے عرب-اسلامی منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا جس کا مقصد غزہ کی فوری بحالی اور تعمیر نو ہے۔ اس سلسلے میں قاہرہ میں دونوں ممالک کے وزراء کی ایک کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔

کمیٹی نے بیان کے ایک اور حصے میں واضح کیا: "دونوں فریقین نے شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، جامع سیاسی عمل کی اہمیت، تمام شکلوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، شام کے معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت اور اسرائیلی حملوں کی مذمت پر زور دیا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا: "قاہرہ اور ریاض نے لیبیا کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کا احترام، ملک کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت، تمام غیر ملکی فوجیوں، کرائے کے سپاہیوں اور غیر ملکی جنگجوؤں کی واپسی، اور صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بیک وقت انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha