جمعرات 24 اپریل 2025 - 21:13
جنوبی کوریا میں اسرائیلی سفیر کے سامنے عوام کا احتجاج / صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی شدید مذمت

حوزہ/ جنوبی کوریا میں فلسطین کے حامیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے دارالحکومت سیئول کے ایک ریسٹورنٹ کے سامنے، جہاں اسرائیلی سفیر موجود تھا، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں فلسطین کے حامیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے دارالحکومت سیئول کے ایک ریسٹورنٹ کے سامنے، جہاں اسرائیلی سفیر موجود تھا، صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں وہ مناظر دکھائے گئے جن میں انسانی حقوق کے کارکن اور فلسطین کے حامی افراد اس ریسٹورنٹ کے باہر جمع ہوئے جہاں اسرائیل کے سفیر "رافائل ہارپاز" عشائیہ کے لیے آیا ہوا تھا۔ جہاں مظاہرین نے نعرے لگائے کہ "فلسطین آزاد ہے"، "نسل کش یہاں سے نکل جاؤ" اور "تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں"۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha