اتوار 15 جون 2025 - 03:00
حدیث روز | تقویٰ کو ترک کرنے کا انجام

حوزه / امیرالمؤمنین علی علیه‌ السلام نے ایک روایت میں تقویٰ کو ترک کرنے کے انجام اور نتائج کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "غرر الحکم" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال علی علیه‌ السلام:

إنْ مَن فَارَقَ التَّقوى أُعْرِيَ بِاللَّذَاتِ وَالشَّهَوَاتِ، وَوَقَعَ فِي تِيهِ السَّيِّئَاتِ، وَلَزِمَهُ كَبِيرُ التَّبِعَاتِ.

امیرالمؤمنین حضرت علی علیه‌ السلام نے فرمایا:

جو شخص تقویٰ کو ترک کرے گا وہ لذتوں اور خواہشات کا دلدادہ بن جائے گا، گناہوں کے صحرا میں سرگرداں ہو گا اور اس پر سخت اور سنگین نتائج مسلط ہو جائیں گے۔

غرر الحِکم، ح ۳۶۲۵

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha