اتوار 29 جون 2025 - 15:01
محرم امن و محبت اخوت اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم امن و محبت، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔

انہوں نے حکومت سے بھی کہا کہ وہ اس ماہ میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کریں اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، پانی و بجلی کی بحالی اور سیوریج کے نظام کو درست کریں جبکہ مرکزی مجالس و جلوس کی گزرگاہوں میں لگائی گئی سبیلیں اور فلاحی اداروں کے کیمپ پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ شرپسند اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوں اور امن کا ماحول برقرار رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha