ہفتہ 12 جولائی 2025 - 12:28
ایک دلچسپ واقعہ | آیت اللہ مدرس نے ایک طالب علم کی سادگی میں باطنی عظمت پہچانی

حوزہ/ آیت اللہ سید حسن مدرس رحمۃ اللہ علیہ نے ایک طالب علم کا غیر معمولی احترام کیا جس پر شاگردوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ نے اس طالبعلم میں ایسا کیا دیکھا، جس پر انہوں وضاحت کی کہ وہ طالب علم بہت زیادہ علم دوست اور محنتی تھا، اور یہ بات اس کے لباس کی عدم مطابقت سے ظاہر ہو رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی | آیت اللہ سید حسن مدرس رحمۃ اللہ علیہ نے ایک طالب علم کا غیر معمولی احترام کیا جس پر شاگردوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ نے اس طالب علم میں ایسا کیا دیکھا، جس پر انہوں وضاحت کی کہ وہ طالب علم بہت زیادہ علم دوست اور محنتی تھا، اور یہ بات اس کے لباس کی عدم مطابقت سے ظاہر ہو رہا تھا۔

کتاب داستان‌ هایی از علما میں ایک دلچسپ واقعہ درج ہے کہ ایک دن جب آیت اللہ مدرس تدریس میں مشغول تھے، ایک طالب علم سلام کر کے درس میں شریک ہوا۔ آیت اللہ مدرس نے اُس طالب علم کا غیر معمولی احترام کیا۔ شاگردوں کو تعجب ہوا اور انہوں نے بعد از درس سوال کیا کہ: ’’کیا وہ آپ کے رشتہ دار ہیں؟‘‘

آیت اللہ مدرس نے فرمایا: ’’نہیں، وہ میرا رشتہ دار نہیں، بلکہ ایک اچھا اور پڑھنے والا طالب علم ہے۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ وہ نیک اور علم دوست طالب علم ہے؟ تو فرمایا:

’’اس کے لباس سے۔ اس کی قبا پرانی تھی، لیکن عبا نئی۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ لباس کی ظاہری یکسانی کا خیال نہیں رکھتا، کیونکہ اس کی توجہ ظاہر پر نہیں بلکہ باطن یعنی علم پر ہے۔‘‘

اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ سادگی اور ظاہر سے بے نیازی، علم کے راستے میں سنجیدگی کی علامت ہو سکتی ہے، اور اہلِ علم کو چاہیے کہ وہ ایسے طلاب کی قدر کریں جن کی توجہ ظاہری نمود و نمائش کے بجائے علم حاصل کرنے پر ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha