حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاو ¿ن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید ضیاءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر تقویٰ کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بندہ واجبات پر عمل پیرا ہو اور محرمات سے بچنے کی کوشش کرنے والا ہو، وہ تقویٰ کے ادنیٰ درجے پر فائض ہے ۔تقویٰ اختیار کرنے کا حکم صاحب ایمان کے لیے ہے ۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے ،قسم ہے زمانے کی انسان خسارے میں ہے لیکن وہ انسان خسارے میں نہیں جو ایمان لائے،نیک کام کرے، حق پر قائم رہے اور صبر بجا لائے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر گرامی قدر نے اپنی وصیت میں کہا کہ میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں۔ایک قرآن اور دوسری میری اہل بیت، اس پر فتن اور انحرافات سے بھری دنیا میں اگر نجات چاہتے ہو تو ان دونوں کے دامن کو نہ چھوڑیں ۔
مولانا ضیاء نجفی نے کہا کہ شعائرا للہ وہ ہیں جن سے اللہ کی یاد آئے اوران کی وجہ سے اللہ کی طرف جانا نصیب ہو ۔انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہدا شعائر اللہ میں سے ہے ،اگر عزاداری اللہ کی طرف لے جائے تو یہ شعائر اللہ میں سے ہے اور اگر عزاداری کے پروگرام اللہ سے دوری کا سبب ہوں تو پھر ہم نہیں کہہ پائیں گے کہ یہ شعائر اللہ میں سے ہے، اس لئے عزاداری کو ایسے منائیںجس طرح قرآن و اہل بیت اطہارکی تعلیمات ہیں۔









آپ کا تبصرہ