حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محترمہ زہرا ابراہیمی نے اربعین اور غزہ کے مسئلے کے حوالے سے اپنے ایک تحریر میں لکھا ہے کہ:
ہم اگرچہ خود زائر نہیں ہیں،
لیکن اے اربعین کے مسافرو!
اگر چاہتے ہو کہ تمہاری زیارت مکمل ہو،
تو اپنی اربعین کو غزہ سے جوڑ دو۔
اپنی ہر ممکن طاقت سے غزہ کو پکارو!
اپنے قدموں سے!
اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے بیگ سے!
اپنے مواکب سے
اور اپنی نذورات سے!
اپنی آنکھوں کے اشکوں اور
اپنے پاؤں کے چھالوں سے!
وہ چیز جو فلسطین کو نجات دے سکتی ہے،
عالمی بیداری ہے!
اور جو دنیا کو بیدار کر سکتا ہے،
وہ زائرِ اربعین ہے!









آپ کا تبصرہ