اتوار 21 ستمبر 2025 - 05:41
حدیث روز | ناقابل تلافی مظالم کا کفارہ

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ان مظالم کے متعلق گفتگو کی ہے جن کی تلافی تو ممکن نہ ہو اور نہ ہی ضائع ہونے والے حقوق کو پلٹایا جا سکتا ہو لیکن مظالم کے کفارے طور پر استغفار کے کردار کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

مَن ظَلَمَ أَحَداً وَفاتَه فَلیَستَغفِر اللهَ لَهُ فَاِنَّهُ كَفّارَةٌ لَه

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اگر کوئی شخص کسی پر ظلم کرے اور اب (تلافی کے لئے) اس تک اس کی رسائی نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس شخص کے لئے خدا سے مغفرت طلب کرے۔ یہ چیز اس کی خطاؤں کا کفارہ بنے گی۔

وسائل الشیعہ، ج 16، ص 53

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha