بدھ 31 دسمبر 2025 - 12:09
حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

حوزہ/ہدایت ٹی وی کے تحت قم المقدسہ میں گزشتہ شب، امام جواد علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم جشن منعقد ہوا؛ جشن میں مہمانِ خصوصی کے طور پر آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہدایت ٹی وی کے تحت قم المقدسہ میں گزشتہ شب، امام جواد علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم جشن منعقد ہوا؛ جشن میں مہمانِ خصوصی کے طور پر آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ نبوت اور امامت میں گلہائے عقیدت پیش کیے؛ جبکہ تواشیح گروپ نے مختلف زبانوں پر مشتمل ترانہ پیش کیا۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

جشنِ میلاد کی نظامت کے فرائض مولانا سید مبشر موسوی نے انجام دئیے۔

جشن سے بالترتیب آیت الله جواد فاضل لنکرانی، حجت الاسلام مولانا سید مبین حیدر رضوی اور ہدایت ٹی وی کے سرپرست حجت الاسلام ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے خطاب کیا۔

آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے امام جواد علیہ السّلام کی ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے آنحضرت کے عظیم مقام امامت اور مقام علم پر روشنی ڈالی۔

آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے کہا کہ امام جواد علیہ السّلام بچپن ہی سے امامت کے منصب پر فائز ہوئے، بالکل اسی طرح جیسے انبیاء علیہم السّلام کی نبوت بھی کم عمری میں ہوتی ہے؛ اس ضمن میں انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی مثال دی، جنہوں نے اپنے گہوارے میں ہی نبوت کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب امام ہشتم، امام رضا علیہ السّلام کی شہادت ہوئی، اس وقت امام جواد علیہ السّلام کی عمر صرف سات سال تھی اور امام کو مدینے میں مسجد رسول اللہ (ص) میں لایا گیا، جہاں آنحضرت نے اپنے الٰہی علم سے حاضرین سے فرمایا: میں محمد ابن علی ہوں اور میں آپ کے دلوں کے راز جانتا ہوں۔ مجھے آپ سب کی عاقبت کے بارے میں بھی علم ہے۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ائمہ علیہم السّلام کا علم خاص ہے، یہ علم کسی استاد سے حاصل نہیں کیا ہے؛ یہ علم بچپن ہی سے ان کے دلوں میں موجود ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ ائمہ علیہم السّلام کا علم براہِ راست خدا کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے مزید کہا کہ یہ شیعہ مذہب کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ ان کے ائمہ علیہم السّلام سے کبھی بھی کوئی بھول نہیں ہوئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ائمہ معصومین علیہم السّلام ہادی ہیں اور ان کی ہدایت اور علم کا منبع خدا ہے۔

آیت الله جواد فاضل لنکرانی نے آخر میں ہدایت ٹی وی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت ٹی وی اور اس کی ٹیم کی توفیقات کے لیے دعا کی۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

حجت الاسلام ڈاکٹر غلام حسین عدیل نے ہدایت ٹی وی کی پوری ٹیم کی جانب سے ماہ رجب اور امام جواد علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت کی اہمیت اور خدا کی جانب سے ہدایت کے نظام پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عدیل نے مزید کہا کہ ہدایت کا عمل خدا کی طرف سے ہوتا ہے اور ہادی بنانے کی ذمہ داری بھی خدا کی ہے۔

ہدایت ٹی وی کے سرپرست نے کہا کہ حضرت آدم علیہ السّلام سے لے کر خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم تک تمام وصی اور ہادیوں کا اہتمام خود خدا نے کیا ہے۔

انہوں نے سلسلۂ ہدایت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرآن مجید کی آیت إني جاعل في الأرض خليفة...کی تلاوت کی اور خلیفہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شرائط بیان کیں۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

حجت الاسلام ڈاکٹر عدیل نے خلیفہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شرائط میں سے پہلی شرط، خلیفہ کا عالم بزمان ہونا قرار دیا اور کہا کہ سلونی سلونی.... کا دعویٰ ہر عام و خاص نہیں کر سکتا، یہ صرف خلیفہ رسول ہی کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر عدیل نے احادیث کی رو سے حضرت علی علیہ السّلام کے علم کے بارے میں ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ایک پرندہ اپنے بچے کو بغیر کسی کمی و پیشی کے دانہ کھلاتا ہے، اسی طرح رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت علی علیہ السّلام کے قلب میں علم کو ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام علی علیہ السّلام ہی أنا مدینۃ العلم... کا دعویٰ کر سکتے ہیں، کیونکہ آپ ہی رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے خلیفہ ہیں۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

انہوں نے علی علیہ السّلام کے علم پر مزید کہا کہ علم کا یہ سمندر انجیل والوں کو انجیل، تورات والوں کو تورات، زبور والوں کو زبور، اور فرقان والوں کو فرقان سے جواب دیتا ہے۔

انہوں نے خلیفہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خصوصیات میں سے دوسری خصوصیت معصوم ہونا اور تیسری خصوصیت شجاع ہونا قرار دیا اور کہا کہ یہ تمام خصوصیات امام جواد علیہ السّلام میں موجود تھیں، کیونکہ آپ بھی ہادی اور خلیفہ ہیں۔

حضرت امام جواد (ع)، انبیاء کی مانند بچپن میں ہی امامت پر فائز ہوئے، آیت اللہ جواد لنکرانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha