منگل 3 فروری 2026 - 22:16
دنیا پر رہبر معظم کے اثرات

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ‌ای حفظہ اللہ کی فکری، سیاسی اور اخلاقی رہنمائی نے موجودہ عالمی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان کی تعلیمات نے نہ صرف استعمار مخالف سوچ اور مزاحمتی شعور کو تقویت دی بلکہ کمزور اقوام کو خود اعتمادی، بصیرت اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ بھی عطا کیا۔

تحریر: فاطمہ دانش بڑا گاؤں جونپور مدرسہ بنت الھدی

حوزہ نیوز ایجنسی I یہ ایک فکری اور معاشرتی سوال ہے، اور اس کا جواب مختلف طریقوں سے دیا جا سکتا ہے۔

موجودہ دور میں جو لوگ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ‌ای حفظہ اللہ سے یوں تو غیر اعلانیہ طور پر ساری دنیا انکی ذات اقدس سےفائدہ اٹھا رہی ہے، لیکن اسکے علاوہ جو لوگ بالاعلان مستفید ہو رہے ہیں ایسے لوگ الگ الگ طرح کے ہیں کچھ وہ ہیں جو:

1. رہبر معظم سےفکری و نظریاتی رہنمائی تقاریر اور تحریروں سے حاصل کرتے ہیں۔

اسلامی فکر۔ اور کچھ استعمار مخالف سوچ خود اعتمادی اور مزاحمت سے متاثر ہو کراسے اپناتے ہیں جس سےانہیں بہادری عزت اور سربلندی کی شکل میں فائدہ حاصل ہوا ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں اور کمزور و مجبور لوگوں کو۔

2. سیاسی بصیرت

ان کے ماننے والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عالمی فریبی سیاست کو موجودہ دور میں سب سے بہتر سمجھتے ہیں۔ اور لوگ طاقتور ممالک کے دباؤ کو پہچاننے، مسلم دنیا کے مسائل، کو ایک وسیع تناظر میں دیکھنے، میں ان کی رہنمائی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

3. انسانی، معاشرتی، اخلاقی، سیاسی، رہنمائی۔

ایک بلند و بالا نابغئہ روز گار عالمی،انسانی،اخلاقی، معاشرتی،سیاسی عظیم بصیرت رکھنے والی با عمل ہستی کی حیثیت سےبہت سے لوگ اس عہد میں مستفید ہوکر خود کوقوی اور دشمن کو کمزور سمجھتے ہیں

مسائل،اخلاقی اقدار، سادہ طرزِ زندگی، اور دنیا کے حالات پر کمزوروں کی حمایت کے ساتھ اپنے بارے میں ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔

4. مزاحمتی تحریکوں کی حوصلہ افزائی

کچھ گروہوں اور افراد کے لیے وہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، فلسطین جیسے مسائل پر آواز اٹھانے، طاقت کے سامنے نہ جھکنے کی علامت ہیں ۔

5. ثقافتی و کلچرل شناخت

ایران اور اس سے متاثر حلقوں میں امام خامنہ‌ای انسانی اسلامی تہذیب کی شناخت اورمغربی ثقافتی غلبے کے مقابل ایک متبادل سوچ کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہیں۔

اس مختصر جائزہ کے بعد یہ بات طے شدہ ہے کہ عالمی منطقی آزاد فکر منظر نامہ پر انکی محترم ذات نے ایسا اثر ڈالا ہے کی باطل کے سارے جال مکڑی کے جالے کی طرح لگنے لگے ہیں اور حق و صداقت عدالت کی حکومت کو سچی راہ دیکھنے لگی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha