حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہم علائمِ ظہور کی تطبیق کے مسئلے پر رہبرِ معظم کے بیانات کے ایک حصے کی طرف توجہ دلاتے ہیں جو انہوں نے موضوعِ مهدویت کے ماہرین کے اجتماع میں ارشاد فرمائے۔
علائمِ ظہور کی تطبیق؛ ہاں یا نہیں؟
مهدویت کے موضوع میں ایک بڑا خطرہ عوامی جاہلانہ غیر مستند اور تخیلات و وہمی تصورات پر مبنی وہ امور ہیں جو جھوٹے مدعیوں کے لیے میدان فراہم کرتے ہیں اور لوگوں کو انتظار کی حقیقی حقیقت سے دور کر دیتے ہیں۔
تاریخ کے دوران ایسے افراد موجود رہے ہیں جنہوں نے بعض علائمِ ظہور کو اپنے اوپر یا دوسروں پر منطبق کیا ہے۔ یہ تمام موارد غلط اور انحرافی ہیں کیونکہ علائمِ ظہور سے متعلق بعض مطالب غیر قابلِ استناد اور ضعیف ہیں اور حتیٰ کہ معتبر مطالب کو بھی آسانی سے منطبق نہیں کیا جا سکتا۔
اس طرح کے غلط اور انحرافی مطالب اس بات کا سبب بنتے ہیں کہ مهدویت اور انتظار کی اصل حقیقت مہجور ہو جائے لہٰذا ان پروپیگنڈوں اور افواہوں سے سختی کے ساتھ پرہیز کرنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ