پیر 16 فروری 2026 - 11:25
اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ المفید ٹرسٹ کوپاگنج مئو کی جانب سے صدر امامباڑہ محلّہ پھلیل پورہ کوپاگنج میں سالانہ جشن تاجدار وفا آل انڈیا طرحی محفل مقاصدہ منعقد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوپاگنج،ضلع مئو/ شیر خدا ،مشکل کشاء حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام نے خدا سے جسے اپنی نماز شب میں مانگا اسے باب الحوائج ،عبد الصالح حضرت ابوالفضل العباس کہتے ہیں۔سب سے بد ترین غلامی نفس کی غلامی ہے امام حسین علیہ السلام نے فرمایا ’’من ترک الشھوات کان حرا ‘‘جس نے نفسانی شہوتوں کو ترک کیا وہ آزاد ہوگیا‘‘ ۔جو نفس کا غلام ہو وہ نہ ہی مطیع خدا و رسول و امام ہو سکتا ہے اور نہ ہی وہ عبد خدا بن سکتا ہے ۔اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو۔شجاعت نفس پر غلبہ کا نام ہے۔ وہ کمزور ہے جس پر اس کا نفس غالب ہو۔قول مشہور ہے کہ بہادر وہ نہیں جو کشتی میں مد قابل کو پچھاڑ دے بلکہ اصل بہادر وہ ہے جو غصہ میں اپنے نفس پر قابور کھے۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا نے سالانہ جشن تاجدار وفا آل انڈیا طرحی محفل مقاصدہ بمناسبت ولادت با سعادت حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام منجانب المفید ٹرسٹ کوپاگنج مئو زیر نگرانی المفید ایکشن کمیٹی کوپاگنج مئو منعقدہ بتاریخ ۱۴؍فروری ۲۰۲۶ء براز سنیچر بوقت ۸؍بجے شب بمقام صدر امامباڑہ محلّہ پھلیل پورہ کوپاگنج مئو (چوک کے سامنے) خطاب کے دوران کیا ۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

مولانا نے مزید کہا کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کی فضیلت میں ان کی بے مثال شجاعت و بہادری، ایثار و وفاداری ، اطاعتِ امام، علم و معرفت، اور اخلاق و کردار شامل ہیں، جن کی وجہ سے وہ ’’عبد الصالح ‘‘ ’’علمدار کربلا‘‘ ’’باب الحوائج‘‘ ’’ قمر بنی ہاشم ‘‘ ’’تاجدار وفا ‘‘ ’’ مطیع ِخدا و رسول‘‘جیسے القابات کے حامل ہوئے۔

حضرت عباس ابن علی ؑعلیہ السلام کی زندگی تمام دنیائے انسانیت کے لئے نمونۂ عمل ہے ۔خاص کر اس دور میں جب کہ فضائے عالم پر ہر سمت خون آشام جنگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں زیادہ ہی ضروری ہے کہ حضرت عباس کی بہادری اور زندگی سے سبق سیکھا جائے۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خا منہ ای مدظلہ العالی نے امریکہ و اسرائیل کی تمام تر سازشوں،مکاریوں،دھمکیوں اور طویل المدت پابندیوں کے مقابلہ میں ہمہ وقت مردانہ وار میدان عمل میں موجود رہتے ہوئے اپنے غیر متزلزل ،مستحکم و پائیدار بصیرت افروز سیاسی و مذہبی قیادت سے دنیا پر ظاہر کردیا کہ حضرت علی ؑ کی اولادیں آج بھی کتنی شجاع و بہادر ہوتی ہیں ۔اور یاد دلا دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق رہبر بھگوڑا نہیں ہوتا اور بھگوڑا کبھی بھی رہبر بننے کا حقدار نہیں ہوتا۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

جشن کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے پروگرام کے صدر بزرگ عالم دین معروف محقق و مصنف حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا ابن حسن املوی صاحب قبلہ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور کی اجازت سے ناظم مقاصدہ جناب انیس جائسی صاحب نے جناب وصی حسن کربلائی صاحب کو تلاوت قرآن مجید کے لئے دعوت دی۔ تلات قرآن کے بعد جشن کے مہتمم اعلیٰ اور المفید ٹرسٹ کوپاگنج کے چیر مین حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سرکار محمد صاحب قبلہ کوپاگنجی مقیم ریونین(فرانس) نے الفید ٹرسٹ کی خدمات و فعالیت پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے درج ذیل مصرع طرح پر اپنا منظوم کلام پیش کیا۔

مصرع طرح:۔غازی ایسا کسی سینے میں جگر ہے ہی نہیں(قافیہ، جگر۔ردیف ،ہے ہی نہیں)

اس کے بعد درج بالا مصرع طرح پر حسب ذیل شعرائے کرام نے شاندار منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کئے:شہزادہ گلریز ،ماجد دیو بندی،سرور نواب سرور،ڈاکٹر رضا مورانوی،رضی بسوانی،محبوب انصاری،مشہد جلال پوری،نایاب ہلوری۔ اور کرار کوپاگنجی،محبوب انصاری ،مولانا حسن رضا بنارسی،دلشاد الہ آبادی،کلیم معروفی،حیدر کرالوی،میثم کوپاگنجی،ڈاکٹر کرار کوپاگنجی نے بہترین خوش الحانی کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کئے۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

اس موقع پر علامہ مفتی محمد اسد کوپاگنجی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے اپنی بہترین تقریر کے دوران حضرت عباس کی بارگاہ میں پر خلوص نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

المفید ٹرست کے چیئرمین اور پروگرام کے مہتمم اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سرکار محمد نے جملہ علماء و شعراء اور شرکاء مؤمنین و مومنات کا پر خلوص شکریہ ادا کیا بالخصوص بزم مقاصدہ میں شریک مہمانان خصوصی اور زینت مسند مولانا ظہور المصطفیٰ کوپاگنج،مولانا حسن رضا امام جمعہ و جماعت شیعہ جامع مسجد کوپاگنج،مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج،مولانا شمیم حیدر ناصری پرنسپل مدرسہ امامیہ املو،مولانا رضا حسین نجفی املوی،ڈاکٹر حسن عباس،ڈاکٹر اخلاق ،مولانا حسن اختر عابدی شاہ محمد پور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،،مولانا محمد شاہد ریاضی قمی مبارکپور،مولانا کاظم حسین قمی مبارکپور ، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ گھوسی،مولانا محمد حسن پرنسپل مدرسہحسینی گھوسی،مولانا جاوید حسن وائس پرنسپل مدرسہ حسینیہ گھوسی،مولانا رہبر رضا،مولانا دلبر حسن واعظ،مولانا سید شبیہ احمد امام جمعہ و جماعت ولید پور وغیرہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر کرار حسین و جمیل اصغر کی محنتو ں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے صمیم قلب سے حوصلہ افزائی کی جن کے باعث پروگرام ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائی منظم اور کامیابی کے ساتھ انجام پذیر ہوا۔ نظامت کے فرائض انیس جائسی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha