بدھ 18 فروری 2026 - 11:05
رمضان المبارک دینی علم حاصل کرنے اور استغفار کا بہترین موقع ہے، مولانا حیدر علی جعفری

حوزہ/ دہلی نور الٰہی کالونی میں مجلسِ عزا کا انعقاد، رمضان کی اہمیت اور اخلاقی تربیت تاکید۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبان المعظم کو نمازِ عشاء کے بعد مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام، نور الٰہی کالونی دہلی میں ایک مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس برائے ایصالِ ثواب مرحوم عباس ابن مرتضیٰ حسن کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

مجلس میں مولانا نے خطبۂ شعبانیہ کی روشنی میں ماہِ رمضان المبارک کی فضیلت، اس کی روحانی اہمیت اور اخلاقی تربیت سے اس کے تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

رمضان المبارک دینی علم حاصل کرنے اور استغفار کا بہترین موقع ہے، مولانا حیدر علی جعفری

اس موقع پر مولانا حیدر علی جعفری، امام جماعت نور الٰہی کالونی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ماہِ رمضان صرف کھانے پینے یا تفریح کا مہینہ نہیں بلکہ عبادت، دعا اور اللہ سے راز و نیاز کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ رمضان میں سحری اور افطاری کے کھانوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے پروگرام میں عبادات، دعاؤں، استغفار اور دینی علم حاصل کرنے کو بھی شامل کریں۔

مولانا نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں سب سے اہم کام اپنے کردار اور اخلاق کو بہتر بنانا ہے۔ رسولِ خدا ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص اس مہینے میں اپنے اخلاق کو سنوار لے، اللہ قیامت کے دن اسے پلِ صراط سے آسانی سے گزرنے کی اجازت عطا فرمائے گا۔ انہوں نے اخلاق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی قدر و منزلت اس کے اخلاق سے بڑھتی ہے اور اخلاق کے بغیر دیگر خوبیاں بھی بے معنی ہو جاتی ہیں۔

رمضان المبارک دینی علم حاصل کرنے اور استغفار کا بہترین موقع ہے، مولانا حیدر علی جعفری

انہوں نے مزید بتایا کہ رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے رمضان المبارک میں بڑوں کے احترام اور چھوٹوں پر رحم کرنے کی خصوصی تاکید فرمائی ہے، تاکہ معاشرے میں محبت اور ہمدردی کو فروغ دیا جا سکے۔

آخر میں مولانا نے یتیمی کے مفہوم اور اس کے نفسیاتی و سماجی اثرات پر روشنی ڈالی اور حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی یتیمی کے مصائب بیان کیے، جس پر حاضرین اشکبار ہو گئے۔ مجلس میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha