حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے پچیسویں روز ایران کی جانب سے کیے گئے بڑے پیمانے پر میزائل حملوں نے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں اور سائرن کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی رہیں۔
ادھر امریکہ میں بھی اس جنگ پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر کی پالیسیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جنہوں نے اسرائیلی مفادات کے تحت ایران کے خلاف محاذ کھولا۔
اسرائیل پر شدید میزائل حملے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے ہونے والا تازہ میزائل حملہ جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ بئر السبع، النقب اور عراد سمیت کئی علاقوں میں شدید دھماکے ہوئے، جبکہ تل ابیب میں بھی ایک میزائل گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے بعد اسرائیلی کابینہ کا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں کم از کم 10 زور دار دھماکے سنے گئے اور 180 سے زائد علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
اسی دوران کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکہ میں جنگ کے خلاف آوازیں
امریکی میڈیا اور فوجی حلقوں میں اس جنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے مفادات کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے کو تیار نہیں۔
امریکی سینیٹر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں، اور عوام کو اس کے مقاصد سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔
حزب اللہ کی تیاری اور مسلسل حملے
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جو کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لبنان سے تقریباً ہر 16 منٹ بعد اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جا رہے ہیں۔ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور اجتماعات کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے، جن میں خربہ المنارہ، مارون الراس، اور بیاض بلیدا جیسے علاقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نہاریا کے قریب ایک فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا۔
اسرائیل میں زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز
اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 5047 تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث طبی مراکز پر شدید دباؤ ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی کلسٹر میزائل بعض علاقوں میں گرے ہیں، جبکہ نئے حملوں کے بعد دوبارہ 180 سے زائد مقامات پر سائرن بجائے گئے۔
امریکی ایف-35 طیارے کا پائلٹ زخمی
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ایک امریکی طیارےایف-35 کا پائلٹ ایران کے اوپر ایک مشن کے دوران زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پائلٹ کو شیل کے ٹکڑوں سے چوٹیں آئیں، تاہم اس کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دیمونا اور جنوبی علاقوں میں شدید دھماکے
جنوبی اسرائیل کے علاقوں دیمونا، بئر السبع اور النقب میں ایرانی میزائلوں کے زور دار دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان دھماکوں کی شدت غیر معمولی تھی، جبکہ بعض واقعات میں کم از کم دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران اور حزب اللہ کی جانب سے کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ