جمعرات 30 اپریل 2026 - 20:32
آیت اللہ حسینی بوشہری کی آیت اللہ العظمیٰ سبحانی سے ملاقات

حوزہ/ سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سبحانی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ اور مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آیت اللہ العظمیٰ سبحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ حسینی بوشہری نے جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے رپورٹ سننے کے بعد اہم ہدایات اور نصیحتیں پیش کیں اور حوزہ کی علمی و دینی خدمات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha